اسمہ احمد - الفضل (7 اکتوبر 1941
اخبار پیغام صلح میں "ینگ مینز احمدیہ ایسوسی ایشن" کے ایک جلسہ کی کاروائی درج کرتے ہوئے بیان کیا گیا ہے کہ ایک غیر مبایع طالب علم نے اسمه احمد کی پیشگوئی کے حقیقی مصداق پر تقریر کی۔ اور اس نے بدلائل ثابت کیا کہ :- " بعض لوگوں کا یہ خیال کرنا کہ اس کے مصداق حضرت مرزا صاحب مجدد زمان تھے٫ غلط ہے۔" اس پیشگوئی پر چونکہ بارہا بحث ہو چکی ہے۔ اس لئے ہم غیر مبایعین کے اس نظریہ کے رد میں تفصیلی مباحث سے قطع نظر کرتے ہوئے انہی کے ایک رکن میر مدثر شاہ صاحب کا ایک حوالہ اس لئے پیش کرتے ہیں ۔ کہ وہ اس پر غور کریں۔ کہ ان کا موجودہ عقیدہ کہاں تک درست ہے۔ میر مدثر شاہ صاحب نے اس حوالہ میں جو کچھ لکھا ہے ۔ وہ مبایعین و غیر مبایعین کے موجودہ نزاع سے بہت پہلے کی بات ہے۔ بلکہ اُس زمانہ کی بات ہے جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام زندہ تھے۔ جماعت میں کوئی اختلاف نہیں تھا۔ اور سچائی بے ساختگی کے ساتھ ان کی زبان قلم پر جاری ہو گئی تھی۔ اگر یہ عقیدہ غلط ہوتا ۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اس پیشگوئی کا مصداق قرار دینا نعوذ باللہ نا جائز ہوتا تو کس طرح ممکن تھا ۔ کہ حضرت مسیح مو...